20 مارچ 2014 - 20:30
سعودی بادشاہ کی ایران کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کی خواہش

سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر نے وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ  ملاقات میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں ۔ اس نے کہا کہ دونوں ممالک کا عالم اسلام میں اہم کردار ہے لہذا دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح پر روابط  علاقہ میں امن و ثبات اور امت مسلمہ کے مفادات کی حفاظت کے لئے اہم ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ ایران کے بارے میں سعودی بادشاہ کی نگاہ مثبت ہے سعودی عرب ایران کو اہم اسلامی اور برادر ملک سمجھتا ہے۔حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران بھی سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص حج و عمرہ کے شعبہ میں تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے سعودی سفارتخانہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲